پی پی اور (ن) لیگ نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کر دیا ہے‘ باؤ مظفر الاحسن

منگل 7 اپریل 2015 14:48

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)تحریک انصاف کے رہنما باؤ مظفر الاحسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری نے آنے والی نسلوں کو مقروض کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور زرداری دونوں نے اس ملک کی غریب عوام کیساتھ جو ظلم کیا ہے نوجوان نسل ان لٹیروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی افسوس ہوتا ہے کہ ان کرپٹ سیاستدانوں کی عوام دشمن پالیسیان بنا کر ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔

آئی ایم ایف اور ولڈ بنک سے اتنا قرضہ لیکر آنے والی نسلوں کو بھی قرض کے بوجھ تلے دبا کر رکھ دیا ہے ملک کو اتنی بے دردی سے اور دونو ں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنے بنک بیلنس بنائے اور ملک و قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرونِ ملک منتقل کر کے وسیع پیمانے پر اپنے کاروبار کیے۔ یہ لوگ ملک و قوم کے مجرم ہیں۔