جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ کو وزارت قانون کا خط موصول

منگل 7 اپریل 2015 14:46

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ کو وزارت قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجا گیا خط موصول ہوگیا ۔

(جاری ہے)

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کے تحت حکومت 3 دن میں خط لکھنے کی پابند تھی تاہم حکومت نے مدت ختم ہونے سے ایک دن قبل ہی وزیراعظم نواز شریف کی منظوری سے خط لکھ دیا ہے۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے تحریر کردہ خط سیکرٹری قانون نے سپریم کورٹ میں بھیجا جس میں چیف جسٹس ناصر الملک سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے 3 ججزدینے کی استدعا کی گئی ہے جو انتخابی دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کرکے 45 دنوں میں اپنی سفارشات دیں گے ۔سپریم کورٹ کو آرڈیننس کی نقل اور ٹی او آرز بھی بھجوائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :