ایک لاکھ 72ہزار فوجی جوان ملک کے اندر دہشتگردی سے نبرد آزما ہیں؛وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 7 اپریل 2015 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وزیر دفاع نے بتایا کہ ایک لاکھ 72ہزار فوجی جوان ملک کے اندر دہشتگردی سے نبرد آزما ہیں اور دیگر فوج بھی ملک میں موجود ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو دہشتگردی کا شدید خطرہ ہے اور اب تک دہشتگردوں نے ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا ہے پاکستانی فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں مصروف ہے اس کوشش میں پاک فوج کامیاب ہوگئی ہے ۔