تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی سے جمہوریت مضبوط ہوئی،شاہ محمود قریشی

منگل 7 اپریل 2015 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے خواجہ آصف کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو رویہ ایوان میں وزیر دفاع نے اختیار کیا وہ ان کے شیان شان نہیں تھا جوڈیشل کمیشن کے قیام پر وزیر دفاع بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ خواجہ آصف کے رویئے پر ( ن ) لیگ کے اندرونی اختلاف کھل کر سامنے آئے ہیں ۔

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ( ن ) لیگ میں پورس کے ہاتھی کی مانند ہے ۔خواجہ آصف جوڈیشل کمیشن کے قیام پر برہم ہیں جو ڈیشل کمیشن کے قیام پر ( ن ) لیگ میں دو آرائیں تھیں کہ کچھ حلقوں کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنایا جائے لیکن اسحاق ڈار کا دھڑا مذاکرات کے ذریعے معاملات کا حل کرناچاہتا ہے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر خواجہ آصف کو اپنے حلقہ کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے خواجہ آصف کا شور مچانہ ایسے ہے جیسے چور مچائے شور ۔

(جاری ہے)

ہم نے جن چار حلقوں میں دھاندلی کی تحقیق کا مطالبہ کیا تھا ان حلقوں میں خواجہ آصف کا حلقہ بھی زیر بحث ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایوان میں غیر پارلیمانی انداز میں گفتگو کی ہے ایسی زبان ہم بھی استعمال کر سکتے ہیں اور جواب دینا بھی جانتے ہیں ۔ ( ن ) لیگ کے سنجیدہ ارکان سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اہم ایشوز یمن کا مسئلہ ہے لیکن وزیر دفاع نے یمن کے مسئلہ پر بات کرنے کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ پر زور دیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ یمن کے مسئلہ پر تحریک انصاف کی پوزیشن واضح ہے اور پارلیمانی انداز میں اپنا موقف پیش کریں گے ۔