رواں مالی سال ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی، صرف44 لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک کو بھیجی گئی

منگل 7 اپریل 2015 14:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) رواں مالی سال ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی صرف چوالیس لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک کو بھیجی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک جیولری کی برآمدات میں 98 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں برآمدات ستائیس کروڑ، ستاسی لاکھ ڈالر پر موجود تھی۔ رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمدات میں چھیالیس فیصد اضافہ ہوا جس کی برآمدات کا حجم چون لاکھ ڈالر رہا۔

متعلقہ عنوان :