۱ٓئی ایم ایف کو قرضوں کی ادائیگی رواں ہفتے کر دیں گے ؛یونان

منگل 7 اپریل 2015 14:33

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)یونان نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے قرضوں کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو ادا کر دے گا۔مالی مشکلات کی شکار ریاست یونان نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے ذمہ قرضوں کی ایک قسط انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو ادا کر دے گا۔

(جاری ہے)

یونانی وزیر خزانہ یانِس واروفاکِس نے کہا ہے کہ ایتھنز حکومت اپنے ساتھیوں سے کئے گئے تمام وعدے نبھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیویارک میں آئی ایم ایف کے حکام سے ملاقات کے بعد یانِس واروفاکِس نے مزید کہا کہ ان کی حکومت یونان کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے اس پیشرفت کو مثبت قرار دیا ہے۔