رواں مالی سال 4 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے حصول کیلئے عرب امارات بھجوائے جائیں گے

منگل 7 اپریل 2015 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کے تحت رواں سال کے دوران خلیجی ممالک میں مخلتف ہنر مند افراد سمیت فنی شعبوں میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھجوانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق2014-15کے دوران چار لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے حصول کی خاطر عرب امارات میں بھجوائے جائیں گے جبکہ قطر میں ہونے والے عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بھی ہنر مند پاکستانی بھجوانے کے حوالے سے متعلقہ ملک کے حکام سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عرب امارات میں مخلتف کمپنیوں کی طرف سے سیکیورٹی کے حوالے سے مہارت یافتہ افراد کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہوگی۔ چار لاکھ پاکستانیوں کیلیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جانے کے بعد ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔