مشاہد حسین سے متاثر ہوں ،ایک زمانہ تھانہ مشاہد سے مشاورت کرتا تھا اب صرف پارلیمنٹ میں مشاورت ہوتی ہے،وزیر اعظم نواز شریف

منگل 7 اپریل 2015 14:30

مشاہد حسین سے متاثر ہوں ،ایک زمانہ تھانہ مشاہد سے مشاورت کرتا تھا اب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی تقریر کی شروعات مشاہد حسین کی تعریف سے کی۔وزیر اعظم نے مشاہد حسین کی طرف مسکراتے ہوئے کہا کہ مشاہد بہت پرانے دوست ہیں ایک زمانہ تھا ہم مشاہد سے مشاورت کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یمن کی صورت حال پر مشاہد حسین کی تقریر سے متاثر ہوا ہوں ،مشاہد حسین کا نکتہ نظر بالکل درست ہے ، ان کی تجاویز کو سراہاتا ہوں،انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ مشاہدحسین سے مشاورت کرتا تھا لیکن آج کل صرف قومی اسمبلی میں ہی مشاورت ہوتی ہے جس کے ایوان میں اراکین کے چہروں پر مسکراہٹیں نظر آئیں

متعلقہ عنوان :