سعودی کارپوریشن کی 60ہزارٹن کھاد فراہم کرنے کی یقین دہانی

منگل 7 اپریل 2015 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سعودی کارپوریشن نے پاکستان کو رواں سیزن میں ساٹھ ہزار ٹن کھاد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، پہلی شپمنٹ پندرہ روز میں کراچی پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی قلت کے پیش نظر خریف سیزن کے اختتام پرملک میں تین لاکھ پچاس ہزارٹن یوریا کی کمی کا سامنا ہے، حکومت یوریا کی درآمد کے علاوہ سعودی کارپوریشن سے بروقت یوریا کی خریداری کے لیے بھی بھرپور کوششیں کررہی ہے، گذشتہ سال سعودی کارپوریشن نے تین لاکھ ٹن یوریا فراہم کی تھی جبکہ رواں سیزن کے لیے ساٹھ ہزار ٹن یوریا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، سینتیس ہزار ٹن یوریا کی پہلی شپمنٹ آئندہ دو ہفتوں جبکہ باقی رواں ماہ کے آخر تک کراچی پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تین لاکھ اسی ہزار ٹن یوریا کی درآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔