میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، ثانیہ مرزا اور مارٹیناہنگس نے خواتین کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

منگل 7 اپریل 2015 14:01

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، ثانیہ مرزا اور مارٹیناہنگس نے خواتین کا ..

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹیناہنگس نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، یہ ثانیہ کے کیریئر کا 25واں ڈبلز ٹائٹل ہے، خواتین کے ڈبلز میں پہلی رینکنگ رکھنے والی ثانیہ او رہنگس کی جوڑی نے درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آنے والی روس کی ایکائرینا ماکرو اور ایلینا، لینسیا کی جوڑی کو شکست دی۔

ثانیہ مرزا اور مارٹینا لہنگس نے روسی جوڑی کو 7-5اور 6-1سے شکست دی۔

(جاری ہے)

پہلے سیٹ میں 5-2 کی شکست کے بعد ثانیہ اور لہنگس نے شاندار واپسی کی اور مسلسل 8 گیمز میں کامیابی حاصل کر کے سیٹ پر قبضہ کرلیا۔ ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران ہم دونوں ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھا رہی تھیں۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں ہم نے بڑی آسانی سے اپنے میچ جیتے اور ہم نے دونوں مقابلوں میں چار سیٹ سے زیادہ میچ کو آگے جانے نہیں دیا تھا مگر فائنل میں ہم گھراتی ہوئی تھیں مگر ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی میں آٹھ سیٹ تک جاری میچ میں بالآخر فتح حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :