پاک بحریہ کا جہاز شمشیر یمن کے شہر الحدیدہ سے 36 پاکستانیوں سمیت 51 افراد کو لے کر پاکستان کی جانب روانہ

منگل 7 اپریل 2015 13:15

جبوتی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاک بحریہ کا جہاز شمشیر یمن کے شہر الحدیدہ سے 36 پاکستانیوں سمیت 51 افراد کو لے کر پاکستان کی جانب روانہ ہوگیا پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق یمن میں پھنسے 36 پاکستانیوں اور 15 غیر ملکی باشندوں کو الحدیدہ سے کامیابی کے ساتھ نکالنے کے بعد جبوتی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی باشندوں میں بنگلا دیش کے 4 ، رومانیہ اور یمن کے 2 ، 2 ، قطر کے 3 ‘ ایتھوپیا ، جرمنی ، فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔

شمشیر جبوتی کی بندرگاہ سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔دوسری جانب 187 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو لے کر آنے والا پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 900 سے زائد پاکستانیوں کو یمن سے وطن واپس لایا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :