وزارت پارلیمانی امور نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے وزارت قانون سے رائے مانگ لی

منگل 7 اپریل 2015 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)وزارت پارلیمانی امور نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے وزارت قانون کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ جلد جوڈیشل کمیشن کا قیام چاہتے ہیں جس کے لئے معاونت کی جائے۔ خط میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے قانونی رائے بھی مانگی گئی ہے۔