کورنگی پولیس نے سیاسی جماعت سے خفیہ تعلق رکھنے والے سابق پولیس اہلکار کی گرفتاری کا دعویٰ
منگل 7 اپریل 2015 13:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کورنگی پولیس نے سیاسی جماعت سے خفیہ تعلق رکھنے والے سابق پولیس اہلکار کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جو ٹارگٹ کلرز کی مدد سمیت اگست 2011 میں چکرا گوٹھ کے قریب پولیس بس پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تفتیشی افسروں کو مبینہ قاتل کی دی گئی معلومات کے بعد اوصاف بیگ کو زمان ٹان سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل پولیس فورس سے نکالے جانے والا ہیڈ کانسٹیبل اوصاف بیگ ٹارگٹ کلنگ کا میں ملوث گروہ کا حصہ تھا۔ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ نے بتایا کہ سابق پولیس اہلکار قتل کی وارداتوں میں ملوث سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کومعلومات اور اسلحہ فراہم کیا کرتا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اوصاف کو سیاسی جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہونے کی بنا پر اس کی زیرِ نگرانی کورنگی میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تعینات کئے جاتے تھے ، 2008 سے 2013 تک صوبائی حکومت کی اتحادی سیاسی جماعت سے منسلک ہونے پر اس نے کافی سنگین جرائم اور وارداتیں بھی کیں ۔
ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ نے کہاکہ سابق پولیس اہلکار قتل کی وارداتوں میں ملوث افراد کومعلومات اور اسلحہ فراہم کیا کرتا تھا۔ایس ایس پی نے چکرا گوٹھ کے قریب پولیس بس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بتایا کہ اوصاف بیگ نے دہشت گردوں کو پولیس آپریشن سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے پولیس بس پر حملہ کر کے اہلکاروں کو شہید کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.