اگر سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو ہر شخص ابابیل بن کر دفاع کرے گا‘اہم ایشو اور سعودی عرب کی کشیدگی ہے ‘یمن او ر سعودی عرب کے مسئلہ میں پاکستان کو ثالثی کا کر دار اداکرنا چاہیے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 7 اپریل 2015 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطر ہ ہوا تو ہر شخص ابابیل بن کر دفاع کرے گا‘یمن او ر سعودی عرب کے مسئلہ میں پاکستان کو ثالثی کا کر دار اداکرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اگراہم ایشو اور سعودی عرب کی کشیدگی ہے اور اگر اس مسئلے کو مسلک کارنگ دیا گیا تو یہ لڑائی خطرنا ک ہے۔

سراج الحق کا کہناتھا کہ اگر حرمین شریفین کی جانب کسی نے بری نظری سے دیکھا تو پاک فوج سکے ساتھ ہر شخص اس کی حفاظت کریگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پارلیمنٹ میں ادھورا ایجنڈا پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یمن او ر سعودی عرب کے مسئلہ میں پاکستان کو ثالثی کا کر دار اداکرنا چاہیے۔