پاکستانی ڈرائیور نے برطانیہ میں ایمانداری کی مثال قائم کردی
منگل 7 اپریل 2015 12:37
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) برطانیہ میں ایماندار پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایک مسافر کو اس کا نوٹوں سے بھرا بیگ واپس کردیا جس میں 10 ہزار برطانوی پاوٴنڈ تھے اور ان کی قیمت پاکستانی 15 لاکھ روپے ہے۔برمنگھم کے قریب واقعے قصبے والسال ٹرین اسٹیشن پر جب پاکستانی ڈرائیور محمد نثار نے ایک مسافر کو چھوڑا تو وہ جلد بازی میں گاڑی سے اتر کر اسٹیشن کی جانب روانہ ہوگیا اور اس دوران وہ اپنا نوٹوں سے بھرا بیگ گاڑی میں ہی بھول بیٹھا جس میں 10 ہزار برطانوی پاوٴنڈ سمیت دیگر سامان بھی موجود تھا۔
برطانوی شہری کے مطابق جب اسے اپنا بیگ یاد آیا تو وہ شدید گھبراہٹ کا شکار ہوا کیونکہ بیگ میں اس کی خطیر رقم موجود تھی جسے اس نے 9 سال کے دوران جمع کی تھی جس کے کھونے سے اس کا کاروبار بھی تبا ہوسکتا تھا۔(جاری ہے)
برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ جب وہ واپس ٹیکسی اسٹینڈ کی جانب پلٹا تو محمد نثار نامی ڈرائیور وہاں اس کا منتظر تھا جس نے اسے بیگ صحیح سلامت لوٹا دیا۔برطانوی شہری نے ٹیکسی ڈرائیور کو اس کی ایمانداری کے بدلے میں انعامی رقم دی اور اسے اہل خانہ سمیت اپنے گھر بھی مدعو کیا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں اس پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے پہلے بھی ایک مسافر کو 150 پاوٴنڈ اس کے گھر واپس کرکے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.