رابی پیر زادہ ڈرامہ سیریل ”قصہ کرسی کا “کی کاسٹ کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دینگی

منگل 7 اپریل 2015 11:58

رابی پیر زادہ ڈرامہ سیریل ”قصہ کرسی کا “کی کاسٹ کو آئندہ ہفتے حتمی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء )گلوکارہ و ٹی وی اینکر رابی پیر زادہ اپنی ذاتی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل ”قصہ کرسی کا “کی کاسٹ کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دینگی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق رابی پیر زادہ بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ڈرامہ سریل ”قصہ کرسی کا“کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ اس ضمن میں انہوں نے ڈرامہ سیریل کیلئے مختلف اداکاروں کے ناموں پر غورکرنا شروع کردیا ہے ۔امیدظاہر کی جارہی ہے کہ رابی پیر زادہ آئندہ ہفتے اپنی ڈرامہ سیریل کی تمام کاسٹ کو فائنل کرنے کے بعد اس کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کردینگی ۔