کلر کہار ، موٹر وے پر ہائی ایس اور ٹرالر میں تصادم ، دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

منگل 7 اپریل 2015 11:09

کلرکہار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء )کلر کہار میں موٹر وے پر ہائی ایس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق کلر کہار میں چکوال سے سرگودھا جا نے والی ہائی ایس کے بریک ناکارہ ہو گئے۔تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اورزخمی ہو نے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔