لاہور اور ساہیوال میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

منگل 7 اپریل 2015 11:06

لاہور/ ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور میں کوٹ لکھپت اور ساہیوال میں سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، جیلوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔منگل کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی طیب کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مجرم نے 2000 ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں فرقہ وارانہ لڑائی کے دوران ابرار نامی شخص کو قتل کیاتھا۔ ساہیوال کی سینٹرل جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دی گئی ۔مجرم نے 1997ء میں اوکاڑہ میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کیا تھا ۔ اس موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :