محکمہ تعلیم کے دوست محمد بروہی کے رٹائر ہونے پر الوداعی تقریب ڈی اای او سمیت دیگر افسران کی شرکت

پیر 6 اپریل 2015 22:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) محکمہ تعلیم کے دوست محمد بروہی کے رٹائر ہونے پر الوداعی تقریب ڈی اای او سمیت دیگر افسران کی شرکت تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم جیکب آباد کے اکاؤنٹ آفیسر دوست محمد بروہی کے رٹائر ہونے پر ڈی ای او آفس کے اسٹاف کی جانب سے الوداعی پارٹی کا انعقاد کیاگیاجس میں ڈی ای او اسکولز حاجی عزیز اللہ اوڈھو ،ڈی او اکیڈمک محمد ابراہیم برڑو ،اے ڈی او محمود پٹھان ،ایپکا کے صوبائی رہنما فتح محمد ابڑو،ضلعی صدر میر سہراب برڑو ،محمد علی بہرانی ،عمران جکھرانی ،عبدالنبی لاشاری ،کامران پٹھان ،دانش آفریدی ،عمر سدھایو ،پنہل منجھو ،مجید سرکی و دیگر نے دوست محمد بروہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے دوست محمد بروہی نے کہاکہ اپنی سروس کے دوران حیدر آباد ،سکھر ،لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں خدمات انجا م دیں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا افسران کی عزت کی اوران سے سچ بولا انہوں نے اپنی کلرک برادری پر زور دیا کہ وہ افسران کی عزت کریں اورایمانداری سے اپنے فرائض ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :