بارش نے محکمہ بلدیہ کی نااہلی کو ثابت کردیا ،شہر میں گندگی میں اضافہ گلیاں ،محلے پانی کا تالاب بن گئے بلدیہ عملہ غائب شہر کی ماکیٹیں بند کاروبار متاثر

پیر 6 اپریل 2015 22:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بارش نے محکمہ بلدیہ کی نااہلی کو ثابت کردیا ،شہر میں گندگی میں اضافہ گلیاں ،محلے پانی کا تالاب بن گئے بلدیہ عملہ غائب شہر کی ماکیٹیں بند کاروبار متاثر شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح جیکب آباد میں ہونے والی بارش کے باعث شہر کی گلی محلے پانی کا تالاب بن گئے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں گندگی میں اضافہ ہوگیا ہے شہر کی بازاریں شاہی بازار،صرافہ بازار،بانو بازار سمیت دیگر علاقوں میں نالیاں ابل پڑی بازاروں میں تین فٹ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے کاروبار شدید متاثر ہوا جس کے باعث شہر کی اکثر دوکانیں بند رہیں بارش کے بعد روڈ راستو ں پر کھڑا پانی صاف کرنے کے لیے بلدیہ عملہ غائب رہا بلدیہ عملے کی اس لاپرواہی کے خلاف دوکانداروں اور مختلف محلوں میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بلدیہ عملے اورڈی سی کے خلاف نعریبازی کی شہری اتحاد کے صدر اکرم ابڑو نے کہاکہ ڈی سی نے عوامی شکایات کا ازالہ نہیں کیا وہ صرف کرپشن میں مصروف ہیں نمائش کے نام پر سی ایم کی جانب سے دی جانے والی ایک کروڑ کی گرانٹ بھی جعلی بلوں کے ذریعے ہڑپ کی جارہی ہے ڈی سی عوام کی خدمت کے بجائے بنگلوں کی حاضری بھر رہے ہیں ڈی سی شاہ زمان کھوڑو جیکب آباد کی تین تحصیلوں کے ایڈمنسٹریٹر ہیں ہر ماہ کروڑوں روپے بلدیہ کو ملتے ہیں کہاں جارہے ہیں شہر کی حالت سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی شاہ زمان کو ہٹا کر ایماندار افسر مقر ر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :