علی بابا اور چالیس چوروں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے قتل عام پر آنسوں بھانے سے خود کو روک نہیں سکتا،پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو

پیر 6 اپریل 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اپنی رہائش گاہ پر ملا قاتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی بابا اور چالیس چوروں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے قتل عام پر آنسوں بھانے سے خود کو روک نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے بھٹو شہید کا اس وقت ساتھ دیا جب ایوب خان نے انھیں حکومت سے نکال دیا تھا اس وقت ایوب خان نے مجھے بلا کر دھمکی دی تھی کے اگر تونے ان چا چا ذات بھائی کا ساتھ دیا تو میں تجھے قبر تک نہیں چھوڑوں گا اس وقت جو پیز میر اور وڈیرے شہید بھٹو کو خون چوسنے والے کیڑوں کی طرح چپٹے ہوئے تھے وہ ایسے چھوڑ کہ بھاگے جیسے چمگاڈر آگ سے بھاگتا ہے۔

تھوڑے عرصے کے بعد جے اے رحیم،ڈاکٹر مبشر حسن، حیات محمد خان شیر پاوٴ، سراج محمد خان اور مصطفی کھر نے آکر ہمارا ساتھ دیا اور سب شہید بھٹو کے پیچھے چلتے ہوئے لنڈی کوتل سے لیکر چٹ گانگ تک طوفان کھڑا کر دیا۔جو سب کچھ آج کرپشن رشوت خوری اور نا لائق کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :