کوئٹہ،بلوچستان ایریگیشن ایمپلائزیونین کا پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ

پیر 6 اپریل 2015 22:44

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) بلوچستان ایریگیشن ایمپلائزیونین نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیااس موقع پرمختلف بینرزاورپلے کارڈاٹھاررکھے تھے مظاہرین سے بلوچستان ایری گیشن ایمپلائزیونین کے صدرعلی بخش جمالی ،جنرل سیکرٹری عبدالطیف ،اخترلالا،کرم خان اورنعمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے 23نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈپرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے اورمطالبات تسلیم کئے بغیرکسی بھی صورت خاموش نہیں رہینگے انہوں نے کہاکہ حکومت نے بھرتیوں کے معاملے پرایک عجیب سلسلہ شروع کررکھاہے پرانے لوگوں کوترقی نہیں دی جارہی اورنئے بھرتیاں کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ نئے بھرتیوں کے مخالف نہیں مگردیگرملازمین کوبھی ترقی دی جائے تاکہ ان کابھی گھرچلے انہوں نے کہاکہ اگرمطالبات تسلیم نہ ہوئے توآئندہ کالائحہ عمل طے کرکے سخت احتجاج کرینگے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت وقت پرعائدہوگی ایریگیشن ایمپلائزیونین نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین،قلات،مستونگ،خضدار،ژوب لورالائی سمیت دیگرعلاقوں میں بھی اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کئے حکومت اورانتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔