صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کراچی روٹ پر چلنے والی کوچز اور بکنگ آفس کا معائنہ

پیر 6 اپریل 2015 22:40

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ایکسائز اینڈ ریونیو جعفرخان مندوخیل اور سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد خالد بلوچ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری پروینشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان عبدالخالق مندوخیل اور نمائندہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جان محمد محمد حسنی نے کراچی روٹ پر چلنے والے کوچز اور بکنگ آفس کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر کراچی کوچز یونین کے وائس چیئرمین حاجی نصراللہ خان دہوارودیگر عہدیداران اور مالکان بھی موجود تھے۔سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان کو کراچی جانے والے کوچز کی کنڈیشن، مسافروں کے لئے دوران سفر پانی اور کھانے کی سہولیات،سیٹوں کی حالت اور بکنگ آفس میں مسافرخواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ انتظار گاہ، باتھ روم اور مسجد کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو بہترین اور آرام دے سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔اس سلسلے میں اندورن و بیرو ن صوبہ چلنے والے کوچز میں سفری سہولیات کا معائنہ کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز عوام کی خاطر اپنی تمام سرمایہ خرچ کررہے ہیں تاکہ ہمارے صوبے میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتربنانے میں ان کا کردار اہم ہیں۔

اس کے علاوہ صوبہ کے تمام روٹس پرچلنے والے کوچز مالکان اپنی گاڑیوں کی حالت بہتر کریں تاکہ لوگو ں کو دوران سفر کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی روٹ کی گاڑی اور آفس کا معائنہ کرکے خوشی ہوئی کہ ہمارے ٹرانسپورٹ بھی جدید دور کے مطابق سہولیات فراہم کررہی ہے ۔اس کے علاوہ مسافروں کے لئے دیگر سہولیات قابل دید ہیں صوبے کے دیگر ٹرانسپورٹرز بھی کراچی روٹس کی طرح مسافروں کو سہولیات فراہم کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ٹرانسپورٹرز عوام کی سہولیات کے لئے لاکھوں روپے روزانہ خرچ کررہے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں تاکہ ان کے مسائل حل اور صوبے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر اور عوام کو سفر کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے۔اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان کو سفری سہولیات ،انتظار گاہ اوردیگر جگہوں کا معائنہ کروانے کے علاوہ عوام کو دینے والی سہولیات اور اپنے مسائل کے بارے میں تفصیلاََ آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت ،صوبائی وزیر ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اوردیگر احکام کے عوام اور ٹرانسپورٹ دوست اقدام سے صوبے میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر ہورہی ہے اس کے علاوہ دوران سفر لوگوں کوسہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :