لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں، سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار

پیر 6 اپریل 2015 22:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب روپوشوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو تھانہ پولیس نے روپوش ملزم عبدالفتاح سیانچ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، مارکیٹ تھانہ پولیس نے ملزم عزیز احمد لاشاری کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ملزم محمد صالح کورائی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ملزم معشوق عرف ظہیر لاشاری کو ایک آنہ آفیم سمیت، رحمت پور تھانہ پولیس نے ملزم عمران بلیدی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ملزم اختر علی خاصخیلی کو پسٹل اور گولیوں سمیت اور اللہ آباد تھانہ پولیس نے روپوش ملزم محمد بخش ابڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :