کراچی کی سیاست میں عملی طور پر حصہ لینے کا فیصلہ آئندہ ماہ ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا ،حیات شاہ

پیر 6 اپریل 2015 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) َکراچی کی سیاست میں عملی طور پر حصہ لینے کا فیصلہ آئندہ ماہ ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا ۔ پاکستان جسٹس پارٹی کی مینجنگ کونسل کا اجلاس گلشن اقبال میں پارٹی کے چیئر مین ابوالحیات شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی کی تنظیم سازی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر حیات شاہ نے خطا ب کرتے ہوئے ملک لی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات سالہ نام نہاد جمہوری دور میں حکمرانوں نے جس طریقے سے اس ملک کی معاشی لوٹ مار کی ہے اس کی تا ریخ میں مثا ل نہیں ملتی مفتوح قومیں ہی اس قسم کی لوٹ ما ر کا نشا نہ بنتی تھیں نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے زمانہ قدیم کی یاد تازہ کردی ہے ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو لوٹ مار سے بچا ہو بدترین کرپشن کی وجہ سے پاکستان اسٹیل مل اور پی آئی اے جیسے منافع بخش ادارے دیوالیہ ہوگئے ہیں اسٹیل مل 200 ارب اور پی آئی اے 435 ارب روپے کی مقروض ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیل مل میں سابقہ ایم ڈی اور موجودہ ڈائریکٹر پروڈکشن واصف محمود اور سی بی اے کے صدر شمشاد قریشی نے 19 ہزار ٹن اسکریپ اونے پونے داموں پر فروخت کردیا جس سے پاکستان اسٹیل مل کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ جب کہ چوری کروایا گیا مٹیریل اس کے علا وہ ہے بے انتہا کرپشن منظر عا م پر آنے کے باوجود NAB کا ادارہ سویا ہوا ہے اور بد عنوان افراد لوٹ مار کے باوجود آزاد گھوم رہے ہیں حیات شاہ نے NAB کے چیئر مین سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل مل میں کرپشن کرنے والے واصف محمود اور شمشاد قریشی کو گرفتا ر کیا جائے اور ان سے لوٹی ہوئی رقم واپس لی جائے ۔

جسٹس پارٹی کی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیل مل میں کرپشن کے خلاف قائد اعظم کے مزار کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان عنقریب کر دیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سے مطا لبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان اسٹیل مل اور پی آئی اے میں اربوں کی کرپشن کر کے منافع بخش اداروں کی تباہی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور ان سے لوٹی ہوئی رقم واپس لینے کے احکامات جاری کریں دوسری صورت میں کرپشن کے زمہ داروں کے خلا ف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی“۔

متعلقہ عنوان :