جمہوریت کے استحکام میں میڈیا اور عدلیہ کا بہت بڑا کردار ہے،عبدالرحیم زیارتوال

حکومت اور صوبے کے میڈیا کے درمیان قریبی روابط ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات

پیر 6 اپریل 2015 22:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام میں میڈیا اور عدلیہ کا بہت بڑا کردار ہے موجودہ صوبائی حکومت میڈیا کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے بے حد احترام کرتی ہے حکومت اور صوبے کے میڈیا کے درمیان قریبی روابط ہیں ہم تعمیری تنقید کا خیر مقدم کریں گے اور میڈیا کی جانب سے حکومت اقدامات پر تعمیری رائے اور تجاویز کو اہمیت دی جائے گی یہ بات انہوں نے ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل بلوچستان کے وفد جس کی قیادت صدر انور ساجدی کررہے تھے سے ملاقات کے دوران کیا صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی بہتری اور خامیوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ بلوچستان کا میڈیا بھی یونہی مثبت کردار ادا کرے گا اور حکومت کے مثبت پہلوؤں کو اُجاگر کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لے گا انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں میڈیا اور حکومت کے درمیان ہمیشہ سے قریبی روابط رہے ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت بھی میڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کئے ہوئے ہے ہم سینئر صحافیوں اور میڈیا کا بے حد احترام کرتے ہیں اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی تعمیری رائے اور تجاویز کا ہم خیر مقدم کریں گے انہوں نے کہا کہ معاشرے کو سدھارنے میں میڈیا کا ایک اہم رول رہا ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ حکومت کے مثبت اور اچھے اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں میڈیا ہمارے ساتھ تعاون کرے گا۔ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک مثبت ویژن کے ساتھ کام کررہی ہے جس کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہونگے میڈیا حکومت کے ان مثبت اقدامات کو اُجاگر کرے اگر ہم سے کوئی خامی رہ جاتی ہے تو اس کی بھی نشاندہی کی جائے ہم اپنی خامی کو دور کریں گے۔ انہوں نے اخباری صنعت کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :