آبپارہ کے علاقہ پولی کلینک سٹاپ پر جیب تراشی، گارڈن ایونیو جان لیوا حادثہ

مارگلہ پولیس نے پتنگ باز حوالات میں بند کردیئے

پیر 6 اپریل 2015 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) آبپارہ کے علاقہ پولی کلینک سٹاپ پر جیب تراشی، گارڈن ایونیو جان لیوا حادثہ، مارگلہ پولیس نے پتنگ باز حوالات میں بند کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولی کلینک راولپنڈی جانے والے شخص ویگن کے انتظار میں کھڑا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے عطا محمد کی پاکٹ میں رکھے ہوئے 26ہزار دو سو روپے کی رقم نکال لی۔ گارڈن ایونیو چوک روڈ کراس کرتے ہوئے محمد صادق کار نمبر LXP-7332جس کو ڈرائیور عمران عاقل چلا رہا تھا کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ آبپارہ پولیس نے کار قبضہ میں لے کر ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ مارگلہ پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے عاقب سمیت 19افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :