دوسری شادی کیوں کی، پہلی بیوی کی بھائی بہن سمیت خاوند کو دھمکی‘ گھر والوں کو یرغمال بنا کر سامان چوری کرلیا

پیر 6 اپریل 2015 22:09

دوسری شادی کیوں کی، پہلی بیوی کی بھائی بہن سمیت خاوند کو دھمکی‘ گھر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)دوسری شادی کیوں کی، پہلی بیوی، بھائی بہن سمیت خاوند کو دھمکی، گھر والوں کو یرغمال بنا کر سامان چوری کرلیا، قیمتی پودے چوری، ایک ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی الیون فور محمد حسنات نے بیرون ملک دوسری شادی کرلی جس کا پہلی بیول اسمیر کو دکھ ہوا اس نے اپنے بھائی اور بہن کے ہمراہ اپنے خاوند کو سنگین نوبت کی دھمکی دی، گولڑہ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

شالیمار کے علاقے میرا بیرل چار ملزمان حاجی حمید، محمد حنیف وغیرہ نے گھر میں رکھے ہوئے فریج، واشنگ مشین، لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے، پولیس نے مدمہ درج کرلیا۔ ایف نائن پارک کمپنی نے قیمتی پودے لگا رکھے تھے کہ تین ملزمان سمن مسیح، شہزاد مسیح اور بلال نے قیمتی پودے مالیت پانچ لاکھ روپے چوری کرلئے ۔ مارگلہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔