کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایچ بی ایل کے حکومتی حصص کی فلور پرائس کی منظوری دیدی

پیر 6 اپریل 2015 22:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایچ بی ایل کے حکومتی حصص کی فلور پرائس کی منظوری دیدی ، یہ مظوری پیر کو وزیر خزانہ اور نجکاری کے چیئرمین سینیٹر اسحق دار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دی گئی ، حکومت کے حبیب بنک لمیٹڈ میں بقایا حصص کی شیئر166 روپے فروخت کی حکمت عملی کی گئی اس کی کل مالیت 251 کروڑ روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

فروخ تکی منظوری شدہ دستاویزات کے مطابق حصص کی فروخت کی پیشکش صرف بک بلڈنگ طریقہ کار کے تحت کی گئی ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بک بلڈنگ کا عمل (آج) منگل کی صبح 9 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے اختتام پذیر ہوگا ۔ نجکاری کمیٹی کا آئندہ اجلاس 11 اپریل کو دوبارہ ہوگا اور بک بلڈنگ کے عمل کے حتمی نتائج کی بنیاد پر سٹرائیک پرائس کی منظوری دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :