راولپنڈی پولیس نے11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس،وال چاکنگ اور ایمپیلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے

پیر 6 اپریل 2015 22:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس،وال چاکنگ اور ایمپیلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر 25 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے مکان مالک اورنگزیب، کرایہ دار محمد عظیم ، مکان مالک مصطفی ،کرایہ دار گل نواز، تھانہ وارث خان پولیس نے مکان مالک محمد شریف ،صعیب ثقلین شاہ ، آصف مسیح اورکرایہ دار امتیاز خان ،تھانہ بنی پولیس نے مکان مالک وارث اور کرایہ دار طارق ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مکان مالک احمد خان ، صابر خان ،خورشید، کرایہ دار سجاد،تھانہ صدر واہ پولیس نے مکان مالک عمران خان اور کرایہ دار حبیب الرحمن ،تھانہ گوجرخان پولیس نے ہوٹل مالک ظہیر احمد اور ظہیر اختر کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے گل زبیر ،تھانہ صادق آباد محمود اور سلیمان ،تھانہ صدر واہ پولیس نے حسن مجتبیٰ کیخلاف وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے امام جامع مسجد غوثیہ ، قاسم محمود ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے جامع مسجد جان محمد ادوالہ کے منتظم محمد ظریف اور جامع مسجد جنڈی کے منتظم غلام رسول کیخلاف ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :