راولپنڈی‘ کنڈرگارڈن ‘بیکن ہاؤس سکول سسٹم سٹیلائیٹ ٹاؤن برانچ کے زیر اہتمام لوک کہانیوں پر بچوں کے درمیان لائیو پرفارمنس کے مقابلے کا انعقاد

پیر 6 اپریل 2015 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں گزشتہ روز کنڈرگارڈن بیکن ہاؤس سکول سسٹم سٹیلائیٹ ٹاؤن برانچ نے لوک کہانیوں پر بچوں کے درمیان لائیو پرفارمنس کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ جس میں سکول کے 200 سے زائد بچوں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر بچوں کے والدین اور اساتذہ بھی موجود تھے اور انجم حبیبی مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی انجم حبیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی پرفارمنس ان کے اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اوریہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں نکھارنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ سکول کی پرنسپل بشریٰ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کرانے کا مقصد بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوتا ہے آخر میں مہمان خصوصی اور سکول پرنسپل نے مقابلوں مین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :