راولپنڈی‘ سول جج نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار6 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالہ پولیس کر دیا

پیر 6 اپریل 2015 21:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ڈکیتی کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان محمد بلال یامین ستی وغیرہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روزسول جج و جو ڈیشل راولپنڈی خاور رفیق کے روبروکیس کی کارروائی کاآغازہوا،جہاں پرملزمان کوپیش کیاگیا،جن سے گرفتاری کے دوران اسلحہ اور وارداتوں میں لوٹا مال بھی برآمد کیاگیا،پولیس نے فاضل عدالت کے روبرواستدعاکی کہ ملزمان سے تفتیش درکارہے ، جس پرپولیس کی استدعامنظورکرتے ہوئے ملزمان کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :