غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں،پروفیسر مسرور رضا پٹھان

پیر 6 اپریل 2015 21:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)گورنمنٹ سندھ کالج آف کامرس کے پرنسپل پروفیسر مسرور رضا پٹھان نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں،طلبہ وطالبات کو اس میں بھرپور شرکت کرنی چاہے تا کہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو ۔

(جاری ہے)

وہ انٹر کلاسزتقریری مقابلے کے اختتام پر طلبہ وطالبات سے خطاب کررہے تھے، پروفیسر مسرور رضا پٹھان نے کہا کہ طلبہ وطالبات کلاسز میں اپنی حاضر کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے اساتذہ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکیں، اس موقع پر طلبہ وطالبات کے درمیان اردو،سندھی اور انگریزی میں تقریری مقابلہ ہوا، اردو میں کائنات شیخ نے پہلی،سفینہ نور نے دوسری جبکہ کائنات سعید نے تیسری ،سندھی زبان میں مجاہد حسین نے پہلی، مس غلام فاطمہ نے دوسری، مکرم علی نے تیسری، انگریزی میں محمد مصطفی نے پہلی،علی رضا نے دوسری جبکہ فریال گوہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، اس موقع پر پروفیسر محمود خان، آرگنائزنگ سیکریٹری شیخ محمد سیلم،پروفیسر سید شوکت جعفری، پروفیسر سید لیاقت جعفری کے علا وہ پروفیسرز، لیکچرار اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔