ضلعی محکموں کے بددیانت اور کرپٹ سٹاف کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے گا ،نورالامین مینگل

محکمانہ امور میں سیاست کرنے والوں کا کڑااحتساب ہوگا، ڈی سی او فیصل آباد

پیر 6 اپریل 2015 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ڈی سی او نورالامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی محکموں کے بددیانت اور کرپٹ سٹاف کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے گا جبکہ عوامی خدمت کی راہ میں حائل ہونے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور محکمانہ امور میں سیاست کرنے والوں کا کڑااحتساب ہوگا۔انہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں عوامی مسائل کے حل کے لئے ذاتی شنوائی کے دوران درخواست دہندگان کی موجودگی میں متعلقہ محکموں کے افسران کا موقف سنتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے ایف ڈی اے ،واسا،ٹی ایم ایز،ریونیو،ایجوکیشن،مال،ہیلتھ اوردیگر محکموں سے متعلقہ شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکموں کا موقف سنتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری محکمے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ کریں تاکہ انہیں باربار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ڈی سی او نے ریونیوریکارڈکو اپ ڈیٹ رکھنے کے علاوہ ریونیو کیسز کو تیز رفتاری سے نمٹانے،ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایت پر فوری طور پرردعمل کامظاہرہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :