اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 21:36

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) یمن کے معاملے کے حوالے سے بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کافی گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس میں ایم کیو ایم اورجے یو آئی کے ارکان اور عمران خان کی جانب سے اسمبلی سے واک آوٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی کو حکومت اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی ۔

خواجہ آصف کے تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ بیان کے بعد عمران خان نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،شاہ محمود قریشی،فاروق ستار،خواجہ آصف، فضل الرحمان اوراعتزاز احسن کی جانب سے خطاب کیا گیا جس کےبعد سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے اجلاس کو صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :