ناقص حکمرانی کی وجہ سے ملک میں فساد اور ظلم کا راج ہے ،عبدالمتین اخوندزادہ

بدقسمتی سے ملک کی سیاسی مذہبی پارٹیوں کی قیادت اور عوام کی غربت وراثت میں منتقل ہورہی ہے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 6 اپریل 2015 21:22

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کی سیاسی مذہبی پارٹیوں کی قیادت اور عوام کی غربت وراثت میں منتقل ہورہی ہے حکمرانوں کے کاروبار ہمیشہ شاندار وترقی کی جانب گامزن جبکہ عوام دووقت کی روٹی اورروزگار کیلئے دربدر ہو رہے ہیں ناقص حکمرانی کی وجہ سے ملک میں فساد اور ظلم کا راج ہے چند افراد نے پوری قوم کے وسائل واختیارات پر قبضہ کر ملک وعوام کو پریشان کر رکھا ہے جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم میں عوام کو منظم وبیدار کرکے جماعت اسلامی میں شامل کررہے ہیں تاکہ پاکستان کو اسلامی بناکر بلوچستان کو پرامن اور قوم کوخوشحال بنا دیے جائیں کارکنان رابطہ عوام مہم میں ہر عام وخاص کو دعوت دیں عوام کو اکثر جماعتوں نے سبزباغ دکھا کر بار بار دھوکہ دیا اس لیے اب امید کی کرن جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں جماعت اسلامی عوام کے تحفظ مفادات اور مسائل کے حل کا واحد پلیٹ فارم اور تحفظ کا مقام ہے جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کریگی انشاء اللہ عوامی قوت وتائید سے حالات کو بہتر مسائل کو حل اور ملت دشمنوں سے نجات حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذمہ داران تندہی ،جفاکشی اور محنت سے رابطہ عوام مہم کی نگرانی کریں تاکہ جماعت اسلامی کی پیغام بلوچستان بھر کے کونے کونے تک پہنچ جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری بشیرا حمدماندائی ، نائب امراء مولانا شیخ امین اللہ کاکڑ ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ، ڈاکٹر محمد ابراہیم ، مولانا محمد عارف دمڑ ، عبدالحمید منصوری ودیگر بھی شریک ہوئے اجلاس میں رابطہ عوام کے حوالے سے منصوبہ بندی کاجائزہ اور مشاورت سے فیصلے بھی کیے گیے اس موقع پر مولانا شیخ امین اللہ کاکڑ ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نیک صالح لوگوں کی جماعت ہے الحمدا للہ بار بار حکومتوں میں رہنے کے باوجودکرپشن وبدعنوانی کاکوئی داغ نہیں پارٹی کسی کی وراثت نہیں ادنیٰ کارکن محنت دیانت اخلاص وتعلیم کے ذریعے پارٹی کے امیر بن سکتاہے عوام الناس جماعت اسلامی کاممبر بن کر غربت جہالت بدامنی اور بے روزگاری سے نجات پائیں۔

متعلقہ عنوان :