صفدر آباد، ٹرین کی زد میں آ کر نہر میں گرنے والے نامعلوم شخص کی نعش تاحال نہ مل سکی

پیر 6 اپریل 2015 21:18

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) قادر آباد بلو کی نہر پر ٹرین کی زد میں آ کر نہر میں گرنے والے نامعلوم شخص کی نعش 36 گھنٹوں بعد بھی نہ مل سکی، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دوسرے روز بھی نعش تلاش کرتی ر ہیں مگر نعش نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

عینی شاھدین کے مطابق بد قسمت نامعلوم شخص قادر آباد بلو کی نہر کے ریلوے پل پر مقدس اوراق پھینکنے آیا تھا اور پل کے درمیان میں جا کر نہر میں اوراق پھینک رہا تھا کہ کوئٹہ سے آنے والی ٹرین ، اکبربگٹی ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں گزشتہ روز بھی نعش تلاش کرتی ر ہیں مگر نعش نہ مل سکی۔