آرمی چیف راحیل شریف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 21:09

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے دورے کے دوران آرمی چیف کو پی او ایف کی کارگردگی اور وژن 2020 سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کی جانب سے پی او ایف کی پیداواری یونٹوں کا معائنہ کیا گیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی او ایف ملک کی اہم ترین دفاعی پیداواری فیکٹری ہے جو پاکستان کی دفاعی صلاحتیں برقرا رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں جدت اور پیداوار میں اضافے سے کثیر زرمبادلہ کی بچت ممکن ہو پائے گی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر پی او ایف کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں اسلحہ کی فراہمی پر پی او ایف کے کردار کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :