سات مہینوں کی بند تنخوا ہ کی فی الفور یلیز کرکے محکمہ صحت میں پانچ ہزار سے زائد اسامیوں پر مستقلی یقینی بنائی جائیں،عرفان اللہ

2012سے لیکر اب تک نامساعد حالات میں پولیو ڈیوٹی مہمات میں پورا حصہ لینے اور دوران ڈیوٹی کئی ساتھیوں کی شہادت کے باوجود حکومت ہماری تنخواہوں اور مستقلی میں ٹال مٹول کی پالیسی سے کام لیاجارہاہے،ای پی آئی ایسوسی ایشن

پیر 6 اپریل 2015 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ای پی آئی ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اللہ نے کہا ہے کہ 2012سے لیکر اب تک نامساعد حالات میں پولیو ڈیوٹی مہمات میں پورا حصہ لینے اور دوران ڈیوٹی کئی ساتھیوں کی شہادت کے باوجود حکومت ہماری تنخواہوں اور مستقلی میں ٹال مٹول کی پالیسی سے کام لیاجارہاہے جوسراسر ظلم اورناانصافی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہماری بے لوث خدمات کے باوجود ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے،کئی ساتھیوں کی شہادت اورزخمی ہونے کے باوجودنہ ہی انکی مستقلی کی جارہی ہے اورنہ ہی پچھلے ساتھ مہینوں سے بندتنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے جو سراسر ناانصافی اور ملازمین کی معاشی قتل کے متراد ف ہے۔ انہوں نے حکومت سے سات مہینوں کی بند تنخوا ہ کی فی الفور یلیز اور محکمہ صحت میں پانچ ہزار سے زائد اسامیوں پر مستقلی کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :