کراچی‘ این اے246پر ایم کیو ایم کی غندہ گردی،سر کشی اور سندھ حکومت کی بے حسی ناقابل برداشت ہے،میاں جمشیدالدین
الیکشن کمیشن حالات کا نوٹس لے کیونکہ یہ سب کچھ الیکشن ملتوی کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں،صوبائی وزیرایکسائز وٹیکسیشن
پیر 6 اپریل 2015 21:05
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اور پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ کے صدر میاں جمشید الدین کاکا خیل نے نوشہرہ میں پی ٹی آئی ورکروں کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی این اے246پر متحدہ کی برملا غندہ گردی اور سندھ حکومت کی بے حسی ناقابل برداشت ہیں۔الیکشن کمیشن فوری طور پر حالات کا نوٹس لے اور صوبائی حکومت ایم کیو ایم کو غیر جمہوری حرکتوں سے روکے۔
انہوں نے کہاکہ ہم پر امن سیاسی اور جمہوری لوگ ہیں اور عوام کے ہر فیصلے پر لبیک کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن اور حالات کی بابت تحفظات سے انتظامیہ کو خبر دار کیا ہے لیکن وہاں کا سیٹ اپ جانبداری کامظاہرہ کر رہا ہے جو کہ جمہوری نظام کے لئے خطرے کا باعث ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود پی ٹی آئی ورکرز کی مثبت تبدیلی کے لئے سیاسی جذبہ اور کوشش قابل تعریف ہے کیونکہ ہمارا ہر کارکن وقتی فرعون کے سامنے کلمہ حق کہنے کی ہمت رکھتا ہے۔
ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ان حالات سے بھاگنے والے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ قوم کی دعاؤں اور اہل کراچی کے تعاون سے ضمنی الیکشن این اے246 پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی دعویدار مرکزی اور صوبائی حکومت کے کردار امن کی بحالی اور غیر جانبدارانہ ضمنی الیکشن میں سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔زرداری نے ایم کیو ایم کی غیر ضروری حمایت کر کے قوم کو مایوس اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی روحوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔یہ سب عمران خان کی مخلصانہ اور دلیرانہ قیادت کانتیجہ ہے کہ نائن زیرو پر رینجرز کے کامیاب آپریشن نے متحدہ کی آئے دن دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سے اہل کراچی کو نجات دلا دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.