شہادت پاک فوج کے ہر جوان کی خواہش ہوتی ہے ،میں نے خود 1965ء اور1971ء کی پاک بھارت جنگیں لڑی ہیں، میڈیا لوگوں میں مایوسی پھیلارہا ہے
سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر کاتقریب سے خطاب
پیر 6 اپریل 2015 20:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہاہے کہ شہادت پاک فوج کے ہر سپاہی کی خواہش ہوتی ہے میں نے خود 1965ء اور1971ء کی پاک بھارت جنگیں لڑی ہیں۔ وہ مصنف حسن علی آگریا کی لکھی ہوئی کتاب ”نشان حیدر“ کی تقریب میں بطور صدر محفل خطاب کررہے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سردار یاسین ملک اور مہمان اعزازی معروف مرحوم سرجن ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کے نوجوان صاحبزادے ڈاکٹر سید عمران علی شاہ تھے۔
معین الدین حیدر نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میرا کچھ وقت نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے میجرشبیرشریف شہید اور میجر اکرم شہید کے ساتھ گزرا ہے گوکہ میں دونوں سے تھوڑا سینئر تھا لیکن دوستانہ مراسم پھر بھی تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت جبکہ ملک کا زیادہ تر میڈیا مایوسی پھیلارہا ہے اور میڈیا کو پاکستان کی خوبیاں‘ عظیم لوگ اور وہ قومی ہیروز نظر نہیں آتے جنہوں نے اس ملک کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کردیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.