Live Updates

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں (ن) لیگ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی(ف) کے ارکان کی نعرے بازی پر عمران خان پریشان ، پارلیمنٹ کی چھت کی طرف گھورتے رہے

پیر 6 اپریل 2015 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان کی پارلیمنٹ میں واپسی اور ان کے استعفیٰ منظور نہ کرنے کے خلاف(ن) لیگ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے ارکان کے احتجاج اور نعرے بازی کے دوران عمران مغموم اور سخت پریشان دیکھائی دیئے اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد مسلسل پارلیمنٹ کی چھت کی طرف گھورتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تھوڑی دیر شاہ محمود قریشی سے صورتحال حال پر مشاورت بھی کی لیکن پھر دوبارہ تھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھ کر فضاء میں گھورتے رہے۔ ان کی باڈی لینگوئج سے لگتا تھا کہ وہ شدید اضطراب میں ہیں لیکن کسی رد عمل کی بجائے شاہ محمود کے ہمراہ خاموشی سے بیٹھے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات