Live Updates

وزیراعظم کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خواجہ آصف کی تحریک انصاف کے خلاف تقریر پر اظہاربرہمی

معاملات کو بگاڑنے کی بجائے سلجھایا جائے، اپوزیشن کی کسی بھی بات پر سخت رد عمل دیکر ایوان کے ماحول کو کشیدہ نہ بنایا جائے، نوازشریف کی وزیر دفاع کوہدایت

پیر 6 اپریل 2015 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں خواجہ آصف کی تحریک انصاف کے خلاف تقریر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف کو ہدایت کی ہے کہ معاملات کو بگاڑنے کی بجائے اچھے طریقے سے سلجھایا جائے، اپوزیشن کی کسی بھی بات پر سخت رد عمل دے کر ایوان کے ماحول کو کشیدہ نہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کی شرکت پر خواجہ آصف نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر وزیراعظم نے مغرب کی نماز کے وقفے کے دوران خواجہ آصف کی تحریک انصاف کے خلاف تقریر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا رویہ مناسب نہیں تھا، وزیراعظم نے خواجہ آصف کو ہدایت کی کہ ہمیں اپوزیشن کی ہر طرح کی تنقید کو برداشت کرنا ہے ان کی کسی بھی بات پر سخت رد عمل نہ دیا جائے اور معاملات کو بگاڑنے کی بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے اور ایوان نے ماحول کو کشیدہ نہ بنایا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات