کوئٹہ،جوائنٹ روڈ پر مکینوں کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر اور مکینوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا

پیر 6 اپریل 2015 20:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) جوائنٹ روڈ پر علاقے کے مکینوں کا پانی کی قلت کے خلاف ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہر ہ کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر اور مکینوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پیر کے کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے جوائنٹ روڈ پر علاقے مکینوں نے پانی نہ ملنے پر ٹائر جلا کر روڈ بلا کردیئے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ نے فوری طورپر جوائنٹ پر پہنچ کر احتجاج کرنے والے مکینوں سے اور علاقے لوگوں سے ملاقات اور انہیں یقین دلایا کہ وہ فوری طورپر محکمہ واسا اور دیگر انتظامیہ سے بات چیت کرینگے تاکہ علاقے میں پانی کا جو اس وقت مسئلہ ہے وہ ختم ہوجائے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کے مشیر کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا اور جوائنٹ روڈ پر جو ٹائر جلاکر روڈ بند کئے تھے وہ کھول دیئے تقریبا ایک گھنٹے کے بعد احتجاجی مظاہر ہ ختم ہوگیا او رٹریفک بحال ہوگئی۔