ملکی مسائل کے حل کے لیے صالح ،نڈر اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے‘میاں مقصوداحمد

اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے سلوگن کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 6 اپریل 2015 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے صالح ، نڈر اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہی ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روزجماعت اسلامی پی پی 151 کے زیر اہتمام چلائی جانے والی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی نڈر ،ایماندار اور صالح قیادت ہی ملک کو موجود ہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کے رابطہ عوام مہم کے دوران کارکنا ن دعوتی کیمپس ، فلوٹس ، انفرادی ملاقاتوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچیں ، رابطہ مہم میں عوام کو فرسودہ نظام سے آگا ہ کریں کہ حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم ظالمانہ و جابرانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جماعت اسلامی کی مہم کا حصہ بنیں ، اس وقت ملک میں غربت ، بے روزگاری ، کرپشن ، اور بے پناہ مسائل ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ملک میں نڈر ،ایماندار قیادت کی ضرورت ہے وہ دن دور نہیں جب جماعت اسلامی کی نڈر اورا یماندار قیادت اقتدار میں آکر اسلامی خوشحال پاکستان بنائے گئی۔

انہوں نے کارکنا ن کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے سلوگن کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کے دست بازو بن کر میدان میں نکل کھڑے ہوں تاکہ اسلامی فلاحی مملکت اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا ہو سکے، پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اس لیے یہاں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا نظام رائج ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :