چین سے ہماری دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے اس لئے چین کے صدر عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے ‘احسن اقبال

نارووال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے نیو لاہور روڈ رواں ماہ میں مکمل ہو جائے گا‘وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی

پیر 6 اپریل 2015 20:33

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے، چین سے ہماری دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے اس لئے چین کے صدر عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گااور پاکستان کے اندر خوشحالی آئے گی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نارووال کے عوامی مسائل کے حوالہ سے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نارووال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے نیو لاہور روڈ رواں ماہ میں مکمل ہو جائے گا ۔ڈی ایچ کیو میں سہولیات کا فقدان ہے لیکن بہت جلد ڈاکٹروں کی کمی کو بھی پورا کر لیا جائے گا ۔ سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ بھی ایک ماہ تک مکمل کر لیا جائے گا ۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے چین سے ہماری دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے اس لئے چین کے صدر عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گااور پاکستان کے اندر خوشحالی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :