سپیشل ایجوکیشن اداروں میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

چوکیدار ، نائب قاصد، باورچی، مالی ،آیا ، خاکروب کی سیٹوں پر بھرتی ہونگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سپیشل ایجوکیشن

پیر 6 اپریل 2015 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے 33 آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں مختلف سپیشل ایجوکیشن اداروں میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سپیشل ایجوکیشن کو اختیار دیا ہے کہ وہ سکولوں میں چوکیدار ، نائب قاصد، باورچی، مالی ،آیا ، خاکروب کی سیٹوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔(اشفاق رحمانی)