Live Updates

پارلیمنٹ میں واپسی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے باعث ہوئی : عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 19:41

پارلیمنٹ میں واپسی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے باعث ہوئی : عمران خان

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اگرچہ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں دیر ہوئی تاہم اب چونکہ جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے اسی لیے پارلیمنٹ میں واپس آئے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پچھلے 8 ماہ سے مسلسل ہمیں پارلیمنٹ میں واپس بلاتے رہے تاہم خواجہ آصف کی جانب سے پارلیمنٹ میں جو زبان استعمال کی گئی وہ شرمناک ہے، یہ سب کچھ کرکے خواجہ آصف نے میرا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ اپنی اصل اوقات دکھائی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کا موَقف صرف ہمارا نہیں بلکہ تمام جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ متحدہ کی مثال چور مچائے شور کی ہے، 2013 کے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے خود اعتراف کیا کہ کراچی میں انتخابات شفاف نہیں ہو پائے۔ یمن جنگ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں اعتزاز احسن کی جانب سے زبردست تقریر کی گئی، سعودی عرب فوج بھیجنے کی بجائے پاکستان کو اس جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :