وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، قومی سلامتی اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملہ پر بھی مشاورت کی گئی

پیر 6 اپریل 2015 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں قومی سلامتی اور مشرق وسطی کی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملہ پر بھی مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف سہیل امان، نیوی چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ امور اعزاز چوہدری سمیت دیگر اعلیٰ سول قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں قومی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملہ پر بھی مشاورت کی گئی ۔