چاول کی طلب میں کمی ،برآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ریلیف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا

پیر 6 اپریل 2015 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) عالمی مارکیٹ میں چاول کی طلب میں کمی کے باعث برآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا ہے، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ریلیف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔وزارت خوراک کے مطابق رواں مالی سال چاول کی پیداوار67 لاکھ ٹن رہی، پیداوار کا50 فیصد مقامی طلب کے لیے کافی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عالمی منڈی میں چاول کی طلب میں کمی کے باعث قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستانی کسان سبسڈی نہ ہونے کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت گندم کی برآمد پر تو سبسڈی دے رہی ہے، لیکن چاول پر نہیں، ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چاول کے کاشتکاروں اور برآمدکنندگان کو ریلیف فراہم کیا جائے۔